Menu

کھجور کی احتیاطی تدابیر

Date palm
Date palm


Date palm
Date palm


جیسا کے آپ جانتے ہیں دن بہ دن بیماریوں میں اضافہ بڑھتا ہی جارہا ہے کھجور ایک بہترین پھل ہے اور اس کی افادیت اس لحاظ سے بھی زیادہ ہے کہ یہ مرغوب غذا بھی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ آپ طیبی نقطہ نظر سے بھی مُصر علاج ہے تاریخ اسلام میں پہلا ہارٹ اٹیک حضرت سعد  بن ابی وقاصؓ کو ہوا تھا۔ ہمارے پیارے نبیﷺجب  ان کی عیادت کے لیے تشریف فرما ہوئیں تو ان کے سینے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا تم دل کے مریض ہو پھر آپ نے انہیں ایک طیب کے پاس جاکر عجوہ کھجوریں کھانے کا مشورہ دیا ۔ایک جگہ  ہمارے پیارے نبیﷺ نے فرمایا جس نے ہر دن صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھائیں اسے اس دن نہ زہر نقصان پہچائے گا اور نہ جادو 

کھجور کے فوائد

  1. شدید گرمی کے عالم میں فوری طور پر توانائی کو بحال کرنے کے لیے کھجور بے حد مفید ہے۔

  2. چونکہ دل کا دورہ شریانوں نین رکاوٹ سے پیدا ہوتا ہے ۔اسلیے شریانوں میں رکاوٹ کے باعث پیدا ہونے والی تمام بیماریوں میں کھجور کی گٹھلی تریاق کا اثر رکھتی ہے 

  3. بلغم کو خارج کرتی ہے لہزا بعض ماہرین نے کھجور میں ٹی بی  میں مؤثر قرار دیتے ہیں

  4. پرانے قبض کی بہترین دوا اور بہترین علاج

  5. کھجور کے درخت کو جڑوں کو جلا کر زخموں پر مرہم کی صورت میں لگانے سے زخم بہت جلد ٹھیک ہوجاتا ہے

  6. کھجور کا سفوف دانت کے درد کو ختم کرنے کے لیے مفید ہے۔

  7. کھجور کے ساتھ کھیرا کھانے سے جسم توانا اور خوبصورت ہو جاتا ہے۔

  8. کھجور کو نہار منہ کھایا جائے تویہ پیٹ کے کیڑے کو مار دیتی ہے۔

  9. کھجور کھانے سے عمر میں کے ساتھ نظر میں کمزوری کو بڑی حد تک روکا جاسکتا ہے۔

  10. کھجور کے ساتھ انار کا پانی معدہ کے سوزش اور اسہال میں مفید ہے۔

  11. رات کو کھجور بھگو کر صبح اس کے پانی کا استعمال دل کے دورے اور دیگر امراضِ قلب کا انتہائی کامیاب اور سستا علاج۔

  12. کھجور کی مٹھاس بھوک کی شدت کو بڑی حد تک کم کردیتی ہے ۔

  13. کھجور کے ساتھ کھیرا یا ککڑی ملا کر کھانے سے جسمانی کمزوری اور دُبالاپن دور ہوتا ہے۔

  14. کھجور کو دودھ میں اُبال کر کھانا بہترین مُقّوِی[ہعنی طاقت دینے والی ] غذا ہے۔

  15. یرقان [پلییا] کے لیے بہترین دوا ہے

  16. پکی ہوئی کھجوروں کو پانی میں بھگو کر ان کا پانی پیا جائے پیچش [Dysentery]ختم    معدے اور آنتوں میں صَفرا کی زیادتی کم ہو جاتی ہے

  17. کھجور کے درخت س نکلتی  ہے وہ آنتوں، گردوں اور پیشاب کی نالیوں کی سوزش اور بیرونی چوٹوں کے لیے مفید ہے۔

  18. قوتِ حافظہ اور اعصابی کمزوری دور کرنے کرنے کے لیے 5 عدد کھجوریں اور 10 عدد بادام ایک گلاس دودھ میں گرینڈ کرکے پینا قوتِ حافظہ کا بہترین نسخہ ہے ۔نیز جسمانی اور اعصابی کمزوری میں ہر عمر کے افراد کے لیے بے حد مفید ہے۔

کھجور کیاحتیاطی تدابیر

  • جس کی آنکھیں دکھتی ہوں اُس کے لیے کھجوریں کھانا مناسب نہیں 

  • کھجور کے ساتھ کشمش کھانا نہیں چاہیےاور نہ ہی انگور کے ساتھ  استعمال  کرنا چاہیے 

  • نیم پختہ کھجور کو پُرانی کھجور کے ساتھ ملا کر مت کھا ئیں 

  • ایک وقت میں 5 تولہ / 60 گرام تقریباََ سے زیادہ کھجوریں نہ کھائیں ۔زیادہ سے زیادہ سات آٹھ دانے کافی ہے وہ بھی اس صورت جب کھانے والاحال ہی میں  بیماری سے نہ اُٹھا ہو

  • پُرانی کھجوریں کھاتے وقت کھجور کھول کر اندر سے دیکھ لیجٔے کیونکہ اس میں بعض اوقات سُر سُریاں [چھوٹے چھوٹے لال کیڑے ] ہوتیں ہیں۔

  • بعض اوقات کھجور کو تازہ اور خوب صور تی ظاہر کرنے کے لیے اس پر سرسوں کا تیل لگادیا جاتا اس لیے کھجور ہمیشہ دھو کر استعمال کریں۔

  • کھجور اور میڈیکل سأنس سے تحقیق 

    کھجور کے 100 گرام میں پایا جاتا ہے وہ ہے

پانی 

3.15%

پروٹین 

5.2%

چکنائی

4.0%

معدنی اجزأ

1.2%

ریشے

9.3%

کاربوہائیڈریٹس

8.75%

کیلوریز

315



کھجور کے معدنی اور حیاتی اجزأ


کیلشم

120ملی گرام


فاسفورس

50ملی گرام


فولاد

3.5ملی گرام


وٹامن بی

-

وٹامن سی

3ملی گرام


بی کمپلیکس

-


یہ سارے معدنی اور حیاتی اجزأ  صحت مند انسان کے لیے مزے کی زندگی گزارنے کےلیے معقول غذا ہے۔

کھجور ایک ایسا پھل ہے جو غذا بھی، دوا بھی ،مشروب بھی اور میٹھائی بھی یعنی ایک ہی نعمت میں چار نعمتوں کا اضافی فائدہ۔اس لیے ہمیں ان نعمتوں کو اپنے استعمال میں لینا چاہیے۔ آپ کیسی گھر جائے تو کھجور بھی تحفے میں دے سکتے ہیں ۔اس مہنگائی کے دور میں کھجور ایک ایسی نعمت ہے جو کم خرچ کے ساتھ بے تحاشہ فوائد اپنے اندر سمائے ہوئے ہیں اس لیے اس حسین نعمت کا زیادہ سے زیادہ لطف اُٹھائے



کوئی تبصرے نہیں:

Farheen Sharif