Menu

Gund Katira Younger Skin

gund katira
Gund Katira Younger Skin

  گوند کتیرا

آج کل برِصغیر پاک و ہند میں بہت ذیادہ گرمی ہورہی ہے ۔لیکن ان گرمی میں ایک ایسی بُوٹی ہے۔ جو بہت ذیادہ استعمال ہوتی ہے ۔آپ کی بڑھتی عمر کو روکنے میں ،چہرے پر دانوں کو روکنے میں،آپ کے ہارموز کوبیلنس کرنے میں،ہڈیوں کے درد کو دور کرنے میں بہت اچھا ہے. بہت ہی فائدے مند بُوٹی ہے یہ بُوٹی نہیں دراصل درخت کا  گوند ہے جس کو گوند کتیرا کہاجاتا ہے ۔اس گوند کا مزاج سرد ہوتا ہے ۔ درخت کے تنّے کو کٹ لگایا جاتا ہے ۔کچھ دیر بعد ان سے گاڑھا سیال نکلتا ہے جو کچھ دیر بعد خودبخود  سخت اور جم جاتا ہے 

گوند کتیرے کے فوائد:

گوند کتیرا طاقت کا خزانہ ہے ۔گرمی میں گوند کا استعمال کیا جائے بہت فائدہ بخش ہے گرمی کے اثرات سے بچاتا ہے لُو لگنے نہیں دیتا، جسم کو dehydrate ہونے نہیں دیتا،پیٹ کی گرمی کو دور کرتی ہے, جن حضرات کو گرمی برداشت نہیں ہوتی اُن کے لیے گوندکیترا  بے حد مفید ہے۔ اس کا خصوصی استعمال  گرمی کے ہی مہینے میں کیا جاتا ہے تاکہ لُو وغیرہ سے محفّظ رہے۔  

گوند کتیرا میں خواتین کے لیے کیا راز ہے؟

گوند کتیرا سے بہت سے امراض سے محفظ ہے ۔ مردوں وعورتوں کے مخصوص امراض میں بھی گوند کتیرا بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔بہت سی خواتین گوند کتیرا کے استعمال سے  لیکوریا کے مرض سے محفظ  رہتی ہےاور خواتین کو بہت ذیادہ  فائدہ پہچاتی ہے۔خواتین کا سینہ کیسی وجہ سے چھوٹے رہے جاتے ہیں ایسی خواتین کے لیے  گوند کتیرا بہترین علاج ہے .

گوند کتیرا سے خواتین کا حُسن کیسے برقرار؟

 ہر خواتین کو اپنا حُسن نکھارنے کا شوق ہوتا ہے ۔ اپنے حُسن و نکھار کو بڑھانے کے لیے گوند کتیرا کا استعمال  کیا جاسکتا ہے ۔اس کے استعمال سے لمبے عرصے تک جوان نظر آسکتی ہے۔آپ کی سکن پر جھریاں وغیرہ نمودار نہیں ہوگی۔ آپ کی بیوٹی  کو enhance کرتا ہے۔ گوند کتیرا خوب صورت خواتین کے لیے بہت بڑا راز ہے.

ہڈیوں  اور اعضأ  کے لیے گوند کتیرا کس حد تک فائدے مند ہے؟

خاص کر وہ لوگ جن کے گھٹنوں سے اُٹھتے، بیھٹتے اور کھڑے ہوتے وقت آواز آتی ہے ۔ایسے لوگ گوند کتیرا کو استعمال لازمی کریں ۔گوند آپ کے جُوڑوں میں موجود lubrication کو بڑھاتا ہے یہ آپ کے ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔آپ کے معدے کو تندرست وصحت مند بناتا ہے ۔گوند کے استعمال سے اندورنی زخم کو درست کرنے میں مدد کرتا ہے۔گوند کا استعمال آنکھوں کی روشنی کو بھی بڑھاتا ہے۔ بواسیر میں بھی بے حد فائدہ مند ہے.گوند کتیرا کمزوری دور کرتا ہے جسم کو چست کرتا ہے گردوں کے مسئلے کو ختم کرتا ہے.


گوند کتیرا کن مُمالک میں باآسانی دستیاب ہوتا ہے؟

کوئی ایسی چیز جو کھانا چاہیے اور کم پیسوں میں خوب صورت نظر آنا چاہیے اور ہر جگہ باآسانی دستیاب ہو۔وہ گوند کتیرا ہی ہے۔ یہ نہ صرف برِصغیر پاک وہند ،بنگلہ دیش،انڈویشیا،سعودی عرب ،UK,USA یورپ تمام مُمالک میں بہت ہی باآسانی سے کیسی بھی پنسار کی دُکان[ grocery store] سے مِل جاتی ہے۔

 گوند کتیرا کس شکل،رنگ و سائز میں ہوتا ہے؟

گوند کتیراسخت قسم کے دانوں کی شکل میں ہوتا ہے۔ سفیدی مائل رنگ کا ہوتا ہے  ۔اورجمنے کے بعد کرسٹل کی  مانند کا ہوجاتا ہے۔

گوند کتیرا کا استعمال کس طرح کریں؟

گوند کتیرا کے دو دانے شیشے کے گلاس  میں پانی کے ساتھ رات کو بھگو دیں ۔گوند رات بھر نرم ہوجائے گا۔صبح اُٹھ کر پی لیں۔ اس کو ہمیشہ پانی میں بھگا کر پینا ہے ۔اگر آپ نے گوند کو صیح طرح نہیں بھگویا اور استعمال کرلیا تو آپ کے معدے میں جاکر پھول جائے گا جو آپ کے معدے کو نقصان پہچاسکتا ہے۔اس کا استعمال ہمیشہ دن میں کریں جب تک سورج نکلا ہو۔

 رمضان میں گوند کتیرا کا استعمال 

رمضان میں شربت ،دودھ،آم اور کیلے کےملک شک کے ساتھ بھی استعمال کرکے مزہ دوبالا کرسکتے ہیں ۔گرمیوں کے موسم میں صندل کے شربت کے ساتھ استعمال کرنے سے معدے اور جسم کو بہت ذیادہ ٹھنڈک پہچتی ہے۔

commercial level

چیزوں کو گاڑھا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔بازار میں دستیاب ہونے والی چیزیں چاکلیٹ،جیلی،آئس کریم وغیرہ ان تمام چیزوں کو گاڑھا کرنے کے لیے گوند کتیرا ڈالا جاتا ہے

کس عمر کے افراد گوند کتیرا کا استعمال کر سکتے ہیں؟

ہر عمر کے افراد باآسانی استعمال کرسکتے ہیں .شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض اس کا استعمال کر کے اس کا فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

گوند کتیرا کے سائیڈ افیکٹ

گوند کتیرا کا استعمال ہفتے میں تین بار سے ذیادہ نہ کریں۔

اگر اس کا استعمال ضرورت سے ذیادہ یا غلط طریقے سے کیا تو یہ سائیڈ افیکٹ بھی رکھتا ہے 

کون گوند کتیرا کا استعمال نہ کریں 

1۔نزلہ،زُکام ،فلو وغیرہ والے افراد اس کا استعمال  ہرگز نہ کریں ۔

2۔حملہ خواتین گوند کتیرا کا استعمال نہ کریں

3۔دودھ پلانے والی خواتین گوند کتیرا کا استعمال نہ کریں۔

4۔جو لوگ موٹا پے کا شکار ہے وہ لوگ گوند کا استعمال احتیاط سے کریں۔

گوند کتیرا کا فیس ماسک

گوند کتیرا کو رات بھر پانی میں بھگو دیں جب پھول جائے. دھی اور شہد ڈال کر مکس کریں اور چہرے پر لگائے۔سوکھ جانے کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں


[بہت احتیاط کرنی ہے کسی سی بات نہیں کرنی اگر چھیک یا کوئی مسئلہ درپیش آجائے تو فوراََ واٹر سپرے اپپلے کرکے ماسک کو نرم کریں]

مزید وضاحت کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں



مس غزل صدیق نے گوند کیکر کا استعمال کیا ہے .





Farheen Sharif