Menu

Hair Care Routine

بالوں کی دیکھ بھال کا معمول

hair care rouitne
Hair Care Routine


Hair Care Routine

مکھن سے مالش

خشک اور آسانی سے ٹوٹ جانے والے بالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے کچھ مقداد میں مکھن لے کر اُس کی مالش بالوں پر کریں ۔پھر اپنے بالوں کو ٹوپی سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ لیں ۔اس کے بعد  بالوں کو شمپو سے دھولیں ۔آپ کو کچھ دنوں میں  نمایاں فرق محسوس کریں۔



butter
butter







hair care
butter hair










زیتون کے تیل کا استعمال


خشک بالوں میں نمی واپس لانے کے لیے آدھ کپ زیتون کا تیل نیم گرم کریں۔لگانے کے بعد بالوں میں ایک تھیلی چڑھا کر بالوں کو تولیے سے ڈھانپ لیں اور  45 منٹ تک دھانپے رکھیں اور اس کے بعد شمپو سے بالوں کو دھولیں۔


olive oil
olive oil







چائے سے دھونا 

خشک بالوں کو قدرتی چمک دینے کے لیے چوتھائی پیالی پانی اور اس میں ایک چمچہ چائے کی پّتی پکالیے نیم گرم چائے کا پانی (مٹھاس سے پاک )سر پر اچھی طرح لگا کر شمپو سے بال دھولیں.


tea
tea







سیب کے سِرکہ کا استعمال 

اپنے تباہ کُن بالوں میں زندگی واپس لانے کے لیے اس بہتریں گھر یلو نسخے کا استعمال کریں ۔

سیب کاسِرکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1چمچہ

زیتون کا تیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2چمچہ

انڈا۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 سفیدی

ان سب کو مکس کر کے بالوں پر لگا کر مالش کریں ۔اس کے بعد اپنے بالوں کو آدھ گھنٹے کے لیے گرم تولیے سے ڈھانپ لیں پھر شمپو سے دھولیں۔



apple
apple










صندل کی لکڑی کا استعمال 

صندل کی لکڑی کے تیل اور زیتون کے تیل کے چند قطرے اپنی ہتھیلی میں مکس کریں پھر بالوں پر ہلکے ہاتھ سے آرام آرام سے مالش کر یں ۔اس کے استعمال سے آپ کے بالوں سے نئی جان آجائے گی۔



Sandal wood
Sandal wood










گیلے بالوں کو ڈھانپ لیں

اپنے بالوں پرزور زورسے تولیہ رگڑنے سے گریز کریں۔آپ انہیں کاٹن کے تولیے میں ڈ ھانپ لیں اور کچھ منٹ تک نمی جذب کرنے دیں۔اس سے بالوں کے دو منہ کے ہونے کا خطرہ بھی کم ہوجاتاہے۔


Towels
Towels










تیل کے کیپسول

مچھلی کے تیل کا ایک کیپسول روزانہ رات کو کھائیں کیونکہ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز موجود ہوتا ہے ۔جو بالوں اور ناخن کی نمی کو برقرار رکھتا  ہے۔

fish oil capsules
fish oil capsules








کنگے کا استعمال

رات کو سونے سے پہلے بالوں پر کنگا ضرور کریں۔ہمیشہ کنگے کا استعمال ایسا کرےکہ  بال کم ٹوٹے اور کنگا یا بُرش نرم دانوں والا ہو جس سے  بالوں کی جڑوں کو تکلیف نہ ہو۔ بالوں پر جب بھی کچھ لگانے سے پہلے بالوں کو کنگے سے اچھی طرح سلجھائے اور سر کو نیچے کر کے کنگا کریں ۔اسے خون کی روانی تیز ہوتی ہے جو بالوں کو مضبوط بناتی ہے ۔


comb and brush
comb and brush




hair comb
hair comb













دھوپ کا استعمال 

.کوشش کریں دھوپ میں بالوں کو سوکھائےاور کنگا کرتے جائے.اس سے بالوں کی نشو نما میں اضافہ ہوتا ہے. 


hair in sun
hair in sun












hair in sun
hair in sun









اپنی صحت کا خیال رکھے, اچھا کھائے, اچھا سوچے 


کوئی تبصرے نہیں:

Farheen Sharif