Menu

The bountiful sea

سخی سمندر


ایک بچے نے سمندر میں اپنا جوتا کھودیا! تو غصے میں بچے نے سمندر کے ساحل پر لکھ دیا :

سمندر چور ہے


کچھ فاصلے پا ایک شکاری نے سمندر میں جال پھینکا اوربہت سی مچھلیوں کا شکار کیا، تو خوشی کے عالم میں اُس نے ساحل پر لکھ دیا:

سخاوت کے لیے اس سمندر کی مثال دی جاتی ہے


ایک غوطہ خور نے سمندر میں غوطہ لگایا۔اور وہ اُس کا آخری غوطہ ثابت ہوا، کنارے پر بیٹھی غم زدہ ماں نے ریت پر ٹپکتے آنسو ؤں سے لکھ دیا 

یہ سمندر قاتل ہے


ایک بوڑھے شخص کو سمندر نے قیمتی موتی کا تحفہ دیا۔۔۔۔۔۔۔

تو اُس خوشی سے لکھ دیا:

یہ سمندر بڑا سخی یے


پھر ایک بڑی لہر آئی اور اُس نے سب لکھ ہوا مٹادیا اسلیے لوگوں کی باتوں پر کان مت دھرو ہر شخص وہ کہتا ؟

جہاں سے وہ دیکھتا ہے!!

تم وہ کرو جو تمھیں صیح لگتا ہے،تم ہو کرو جو تمھارے لیے بہتر ہو....


انشأﷲ کامیابی تمھارے ْدم چومیں گیں


اور اگر کبھی کامیاب نہ ہو ئے تو یہ پچھتاوا تو نہ رہے کہ میں نے کچھ نہیں کیا.

  کاش ! ایک بار لوگوں کی نہیں خود کی سُن لیتا۔

ﷲ پاک آپ سب کو کامیابی عطافرمائیں

آمین

bountiful sea
bountiful sea

bountiful sea
bountiful sea

bountiful sea
bountiful sea

bountiful sea
bountiful sea


کوئی تبصرے نہیں:

Farheen Sharif