ھوم ڈاکٹر
ہرا دھنیہ اور پودینے کو دھوپ میں خوب سوکھا کر پیس لیں اور ایک جار میں بھر کر رکھ لیں جب بھی کوئی کھانا پکائے اُ س کے آخر میں ہرا دھنیہ پودینہ کا پاؤڈر ڈال کر ڈھک دیں۔کھانے میں خوشبو ہی خوشبو۔
گوبھی پکائی جائے تو اس کی مہک پورے گھر میں پھیل جاتی ہے اسے دور کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ گوبھی کو ابالتے وقت اس میں ایک چٹکی اجوائن ڈآل دیں ہانڈی میں روٹی کا ٹکڑا ڈالنے سے بھی گوبھی کی مہک گھر بھر نہیں پھیلتی اور اس کی بادی خاصیت بھی کم ہوجاتی ہے.
دودھ اتنا گرم کریں کہ انگلی برداشت کرے پھر اس میں دو چمچے دہی ڈال دیں تو تین گھنٹوں بعد دہی جم جائے گی۔
گھر میں چیونیٹیاں ہوجائیں جو بہت تنگ کرتی ہے ان سے بچنے کے لیے کھیرے کے چھلکے چیونٹیوں کے بِلوں [ گھروں] پر ڈال دیں ۔
اگر گھر میں چوہے آجاتے ہیں تو ان جگہوں پر جہاں سے چوہے آتے جاتے ہیں کالی مرچ پاؤڈر چھڑک دیں ۔چوہے گھر آنا چھوڑ دیں گے۔
اگر آئینہ چمکنا ہو تو اسپرٹ کی مدد سے آئینہ صاف کریں ۔آئینہ چمکتا دمکتا صاف شفاف اور نیا ہوجائے گا۔
اگر چیونگم کپڑے وغیرہ پر لگ جائے تو چیونگم والی جگہ پر برف کے کیوب سے صاف کریں یا روٹی پر مٹی کا تیل لگا کر چیونگم صاف کریں۔
اسکول کے کپڑوں پر سیاہی کے دھبے لگ ہی جاتے ہیں ان دھبوں پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر خشک ہونے پر دھولیں دھبے صاف ہوجائے گے۔
سفید کپڑے لگاتاردھونے سے اپنی چمک کھودیتے ہیں اُن کی چمک اور اُجلاپن برقرار رکھنے کے لیے لیموں کے چھلکے استعمال کریں ۔گرم پانی میں لیموں کے چھلکے ڈال کر اس میں سفید کپڑے ڈبودیں اور آدھے گھنٹے بعد کسی اچھے ڈٹرجنٹ سے دھولیں تو کپڑے نئے جیسے لگیں گے۔
ہئیر اسپرے سے بُال پوائنٹ کے نشان صاف ہو جاتے ہیں۔
روشنائی کے داغ کے اوپر ٹماٹر ملیں پھر واشنگ پاؤڈر سے دھولیں۔
کاجل کی سیاہی کے داغ کپڑوں پر لگ جائیں تو نمک لگا دھولیں
چمڑے کی سینڈل میلے ہوجائیں تو اس کو تارپین کے تیل سے صاف کریں چمک اٹھے گی
ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا لے آئل پینٹگ کے اوپر پھیریں پینٹگ چمک اُٹھے گا
سوئچ بورڈ کو چمکانے کےلیے نیل پالش ریموور کو کسی کپڑے پر لگا کر صاف کریں تو وہ آسانی سے صاف ہو جاتے ہیں
فرش پر اگر روغن کے دھبے پر جائیں تو مٹی کے تیل کی مدد سے صاف کریں
ٹوتھ پیسٹ چھالوں پر لگانے سے چھالے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
چوپر اور بلینڈر کو ہر ماہ تھوڑا سا نمک ڈال کر پانچ منٹ چلائیں اس کے بلیڈ تیز ہوجائیں گے۔
بہت سے لوگوں کو تھکاوٹ کی وجہ سے یا ویسے ہی غرّاٹے لینے کی عادات ہوتی جس کی آواز سے دوسرے لوگ پریشان ہوتے ہیں ۔سونے سے پہلے ایک کپ پانی میں تھوڑا نمک ملا کر پی لیں غرّاٹوں کی آواز کم ہوجائے گی۔
متلی یا قے کےلیے ہری مرچ کے بیج منہ میں ڈالیں اور فوراََ پانی پی لیں ۔بہت جلد آرام آجائے گا۔
لیموں کے چھلکے اگر سبزیاں اُبالنے والے پانی میں ڈال دئیے جائیں تو ان کی رنگت خوشنما ریتی ہے
پُرانی وضع کی مسہریاں جو پُرانی لکڑی کی ہوتی ہے اُن میں اُٹھتے بیھٹے وقت چو ں چوں کی آواز آتی ہے انکی چولوں میں صابن نرم کرکے چاروں جانب ملیں آواز نہیں آئے گی
میتھی کی کڑواہٹ دور کرنے کے لیے اس میں نمک اور ہلدی مکس کریں کچھ دیر بعد دھولیں کڑواہٹ ختم ہو جا ئے گی۔
کو ئی بھی چیز تلنے سے پہلے تیل میں دو بوند لیموں کے رس ڈال دیں تو تیل تلی چیز میں کم جزب ہوگا
اگرسنک میں کچھ کچرا جمع ہوجائے تو دو کھانے کے چمچے سوڈا سنک ڈرین میں ڈال کر اوپر سے ایک کپ سرکہ ڈال دیں تھوڑی دیر میں ڈرین کھل جائے گی


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں