اسلامُ علیکُم ورحمۃ ﷲوبرکاتہ
اسپیشل شیرخورمہ
![]() |
| Special Sheer Khurma |
آپ سب کو ہماری طرف سے عید مُبارک
مکھن کون نہیں لگاتا؟
مکھن ہر کوئی ایک دوسرے کو مکھن لگاتا ہی رہتا ہے مالکن مُلازمہ کو ۔بہو ساس کو ۔مُلازم boss کو
ہر کوئی اپنا کام کروالیتے ہیں۔
ایک وقت تھا جب مکھن کو کہا جا تا تھا یہ unhealth ہے، اس سے بہت زیادہ وزن بڑھ جاتا ہے، اس سے cholesterolبڑ ھ جاتا ہے، دل کے امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔
لیکن جدید تحقیق کے مطابق
مکھن میں cholesterol ہوتا ضرور ہے لیکن good cholesterol
مکھن میں فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو ہمارے سر اور جسم سے خشک دور کرتا ہے
مکھن میں وٹامن اے ہوتا ہے جو ہماری آنکھوں کی حفاظت کرتا ہے۔ ان کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔اور ہماری جلد کو صحت بخش بناتا ہے ۔
وٹامن ڈی بھی موجود ہوتا ہے۔جو ہماری ہڈیوں کا مضبوط بناتا ہے۔
مکھن وٹامن ای سے بھر پور ہوتا ہے۔ جو ہماری جلد کے لیے بے حد ضروری ہے
مکھن میں وٹامن 12 ہوتا ہے جو خون بنانے میں مدد کرتا ہے۔
جسم میں کمزوری محسوس کرے تو مکھن کا استعمال صبح ناشتے کے ساتھ کریں ۔
یہ تو بات ہوگئی مکھن کے فائدے کی
اب اس عید پر شیر خورمہ بنائیں مکھن سے
گھی کی جگہ استعمال کریں مکھن
چلیں ہم آپ کو سیکھاتے ہیں مکھن سے اسپیشل شیر خورمہ۔۔۔۔۔۔
اسپیشل شیر خورمہ
اجزأ:
مکھن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔3 چمچے
سویاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا پیکٹ
سبز الأچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔3عدد
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا کپ
سوکھا دودہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔4کپ
ترکیب:
مکھن کو ہلکا گرم کر کے الأچی اور خشک میوے ڈال کر بھونے پھر سویاں ڈال کر بھوئیں دوسرے برتن میں 4 گلاس پانی میں سوکھا دودہ گھول لیں ۔اب اس بھونی سویاں میںدودہ ڈال دیں۔ دودہ پک جائے فوراََ چھولہا بند کردیں ۔[زیادہ نہیں پکانا ورنہ بہت گاڑھا ہو جائے گا شیرخورمہ] اور اگر ڈیری ملک کے دودہ سے شرخورمہ بناناہے تو بس ڈیڑہ کلو دودھ کو پکا کر ہلکی آنچ میں 15 منٹ پکائیں تاکہ دودھ تھوڑا غاڑھا ہوجائے اس میں یہ بھونی سویاں شامل کر دیں۔ لیجئے بہت ہی مزے دار اسپیشل شیرخورمہ تیار خود بھی کھائیں اور مہمانوں کو بھی لُطف اندوز کریں
![]() |
| Special Sheer Khurma |
![]() |
| Special Sheer Khurma |


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں