Menu

DryPlum, Gur and Tamarind Chutney

  خشک آلو بُخارے, گُر اور املی کی چٹنی

DryPlum, Gur and Tamarind Chutney
DryPlum, Gur and Tamarind Chutney


DryPlum, Gur and Tamarind Chutney
DryPlum, Gur and Tamarind Chutney

خشک آلو بُخارے کھانے کا فائدہ

  • خشک آلو بُخارے  کھانے میں بہت مزے دار ہوتا ہے اور اس کو کھانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے

  • خشک آلو بُخارے  صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

  • خشک آلو بُخارے  کیسر سے بچاتا ہے ۔بلخصوص بڑی آنت کے کیسر کے لیے بے مفید ہے

  • پیٹ میں موجود مُفید بیکٹریا کی تعداد کو بڑھاتے ہے۔ جس کی وجہ سے بڑی آنت کے کیسر کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

  • اگر آپ کو خون کی کمی اور آئرن کی کمی ہے تو خشک آلو بُخارے آپ کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

  • وزن کو کم کرتا ہے

  • وٹامن سی ،کے اور پوٹاشیم  کا اچھا  Source ہے۔

  • صبح نہار منہ اگر آپ دو خشک آلو بُخارے کھاتے ہیں تو آئرن کی کمی سے آپ کو بچاتا ہے۔

  • قبض کے مریض کے لیے نیم گرم پانی ایک خشک آلو بُخارے  کے ساتھ لیں۔

  • بلڈ پریشر کے مریض کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔

  • حملہ خواتین کے لیے بھی قبض،اور آئرن کی کمی ہونے نہیں دیتا ۔

  • تمام لال رنگ والے پھل ہماری جلد کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے جن میں خشک آلو بُخارے  شامل ہے۔

  • قوتِ مدافعت کو increase کرتا ہے

  • شوگر کے مریض کے لیے بھی بہت اچھا ہے وہ 2-3 خشک آلو بُخارے  لے سکتے ہیں اس سے زیادہ نہیں۔

بُخار اور بیماری کے بعد منہ کا ذائقہ تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

گُڑ کے فائدے

  • گنا ایک ذائقے دار پھل ہے جس کے رس سے گُڑ اور چینی تیار کی جاتی ہیں۔

  • گُڑ کی دریافت تاریخ تقریباََ 3ہزار سال پُرانی ہے۔

  • کڑوی دوا کو میٹھا بنانے کے لیے استعمال کیا جا تا تھا 

  • گُڑ کو دودہ یا چائے میں پکا کر نہیں بلکہ سادہ منہ سے کھایا جائے۔

  • کھانے کے بعد گُڑ کھا کیا جائے۔

صبح نہار منہ گُڑ کھا لیا جائے اور اس کے بعد نیم گرم پانی پی لیا جائے اس طریقے استعمال حیرت کُن فائدےسے  بھرا  ہیں ۔چند فائدےدرج ذیل ہیں۔

  • بالغم کا ختمہ 

  • اگر آپ کے سینے میں بالغم بڑھ گیا ہے ۔کھانسی زُکام ،سانس کا پھولنا ،ٹی بی یا نمونیا ہے تو آپ کے لیے گُڑ کھانا مفید ہے۔

  • انسانی جسم میں موجود  فاسفورس کے کیمیکل کم ہو جاتے ہیں تو ان کی کمی سے کھانسی پیدا ہوجاتی ہے ۔گُر میں فاسفورس کافی مقدار میں ہے۔

  • پیٹ کی تیزابیت کو ختم کر دیتا ہے۔

  • بالوں کا جھڑ جا نا بند ہوجاتا ہے۔

  • تیزی سے بال سفید ہونا روک جاتا ہے۔

  • گُڑ میں آئرن بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے یہ جسم میں آئرن کی کمی کو پُورا کر تا ہے جو آپ کا تندرست رکھتا ہے آپ کو سر درد ،کم بلڈ پریشر،تھکان اور پیٹ کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔

  • بلڈ پریشر پر کنٹرول اس کو  خاموش قاتل بھی کہہ جاتا ہے  اس کی وجہ سے  ہارٹ اٹیک ،فالج،دماغ متاثر ہوسکتا ہے۔لیکن اگر آپ گُر اور پانی کا استعمال کرتے ہیں تو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ بھی ختم۔

املی کے فائدے

  • املی میں فاسفورس ،وٹامن سی ، میگیشم، کیلشم  ،وٹامن بی   سے مالا مال ہے ۔

  • دل کی صحت کے لیے بہت اچھا ہے دل مختلیف قسم کی بیماریوں سے بچا رہتا ہے۔

  • املی کے کھانے سے bad cholesterol کو کم کرکے good cholesterolکو بڑھتی ہے۔

  • املی دل کے شریانوں  کو بند  ہونے نہیں دیتی۔

  • املی بی پی کو بھی کنٹرول کرتی ہے پانی میں املی کا پکا کر ٹھنڈا کر کے پینے سے ہائی بلڈ پریشر کبھی نہیں  ہوگا 

  • وزن کو  کم کرنے لیے املی بہترین ہے 

  • املی کا استعمال چہرے پر رنگ گورا کرنے کے لیے بھی کیا جا تا ہے املی کو پکا کر اس میں سبز الائچی کا پاؤڈر ملا کر چہرے پر لگانے سے جلد گوری، نرم و مُلائم ہوجا تی ہے۔

  • حملہ خواتین اس کا استعمال بڑے شوق سے کرتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی موجود ہے۔

  • گھٹنوں کا درد میں بھی املی کا استعمال حیرت انگیز ہے بس آپ نے املی کو پکا کر پانی کے ساتھ  کالی مرچ 3-4  عدد نمک تھوڑا سا ڈال کر املی کو پکا لیں پھر چھان کر پی لیں۔ گھٹنوں کا درد غائب ہوجائے گا۔5- 6 دفعہ کے استعمال سے۔[اس سے زیادہ استعمال نہ کریں]

  • ہاضمہ کے لیے بھی بہت اچھا ہے ۔

املی فائدوں سے ملا مال ہے. اس کے فائدے بے شمار ہے۔ ۔چلیں اب ہم آپ کو  خشک آلو بُخارے گُر اور املی کی چٹنی بنانا سیھکتے ہیں۔

اجزأ:

خشک آلو بُخارے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25 گرام

گُر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔50 گرام

املی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔10 گرام

ترکیب:

خشک آلو بُخارے،گُر اور املی میں آدھ گلاس پانی ڈال کر  تقریباََ 15 منٹ پکائیں ۔اب ٹھنڈا ہوجانے کے بعد کیسی ململ کے کپڑے سے اس آمیزے کواچھی طرح چھان لیں۔ اگر ضرورت پڑنے پر ململ کے کپڑے میں پانی ڈال کر اس آمیزے کو مزید نچوڑ لیں ۔اب دوبارہ چھولہے پر رکھے تھوڑا اور پکائیں ۔ لو جی تیار بڑے مزے دار

 

 پہلےخشک آلو بُخارے، گُر اور املی کے  فائدے اس لیے واضح  کیں تاکہ پتا ہو ہمیں کہ قدرت کے اس ان گنت فائدے ہمارے پاس موجود ہے ۔آپ اپنے آپ کو دوا میں مت اُلجھائیں. آپ اس سے صحت بھی اور مزہ بھی لے سکتے ہیں ۔

DryPlum, Gur and Tamarind Chutney
DryPlum, Gur and Tamarind Chutney

DryPlum, Gur and Tamarind Chutney
DryPlum, Gur and Tamarind Chutney



 


کوئی تبصرے نہیں:

Farheen Sharif