Menu

Ghazal Siddiq Charming Lady

 

غزل صدیق کو ماروی کے نام سے کیوں جانتے ہیں؟

پاکستان کی  معروف اداکارہ غزل صدیق  جن کو شُہرت پاکستانی پی ٹی وی چینل "ماروی" ڈرامے سے ملی . بہت سے لوگ آج بھی غزل صدیق کو ماروی کے نام سے جانتے ہیں ۔غزل صدیق انہوں نے کئ ڈرامے کئے اور مارننگ شو بھی لیکن اکثریت دیکھا گیا ہے جو مقبولیت پہلے ڈرامے سے ملے اور جو نام اُس ڈرامے میں ہو وہی نام ہر ایک کی زبان پر آجاتا ہے۔

غزل صدیق کہاں پیدا ہوئ؟

غزل صدیق کراچی میں پیدا ہوئ .غزل صدیق کا تعلق کراچی میں مُقیم سندھی گھرانے سے ہے وہ نو بہن بھائ میں سب سے چھوٹی ہیں۔ان کے والد کا انتقال  اُس وقت ہوگیا تھا. جب غزل کم عمر تھی۔ گھر میں چھوٹی ہونے  کی وجہ سے سب کی لاڈلی تو تھی اور  شرمیلی بھی تھی ۔

غزل کی کامیابی کا آغاز کیسا ہوا؟

غزل گھر آئے مہمانوں کو خاموشی سے اُن کے  بول چل کو بغور دیکھتی  ذہین نشیی کرلیتی اُن کے چلے جانے کے بعد  اُن کی نقل اُتارتی جس سے  انکی  والدہ سے ڈانٹ بھی پڑتی  لیکن اس عادت نے انہیں اداکاری ابتدائ تربیت فراہم کردی تا ہم غزل نے کھبی نہیں سوچا تھا کے وہ ٹی وی پر اداکاری کرے گی.

کالج کے زمانے کی بات ہے وہ اپنی دوست کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے پی ٹی وی کراچی اسٹوڈیو چلی گئ وہاں معروف نامی گِرامی سُلطانہ صدیقی کی نظر اُن پر پڑی۔ سُلطانہ صدیقی نے دیکھتے ہی غزل کو  آئیدہ ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش کردی۔ غزل اس پیشکش کے بارے میں رات بھر سوچتی رہی اگرچہ شرمیلی تھی مگر  اپنی پہچان بنانے کا شوق بھی تھا ۔ غزل نے یہ پیشکش قبول کرلی ۔یوں انہوں اپنے کئریر کا آغاز  پہلے ڈرامے "ماروی" میں کاسٹ کیا ۔ڈرامہ کی شان دار کامیابی نے یہ ثابت کردیا سلطانہ صدیقی کا انتخاب بلکل درست تھا۔ ماروی یادگار ڈراموں میں سے ایک تھا ۔ نشر یات کے وقت  بازاروں میں رش کم ہوجاتا ۔اور گلیاں سنسا ہوجاتی ہر شخص ٹی وی میں یہ ڈرامہ شوق سے دیکھتا یہی وجہ ہے  غزل کا نام ماروی یوں منسلک ہوا  لوگ غزل سے ذیادہ ماروی کے نام سے جانتے ہیں اس ماروی کی شان دار کامیابی نے غزل کو خود اعتمادی بخشی پھر شرمیلی طبیعت میں تبدیلی  آنا شروع ہوئ. غزل نے کئ ڈارموں میں کام کئے مگر ماروی tag ہمیشہ کے لیے ان کے ساتھ منسلک ہو چکا تھا.

 غزل صدیق مارننگ شو میں کتنے ٹائم کام کرتی تھی ؟

غزل نے اُردو ،سندھی ،انگریزی اور بہت سی زبانوں میں voice record  کئے جو قومی ٹی وی چینل ,radio, سنیما اور مختلف پلیٹ فارم نشر کئے گئے اور اس کے علاوہ کچھ اشہتارات میں بطور ماڈلنگ  کا کام بھی کیا ۔سلطانہصدیقی نے ایک بار بھی غزل پر اعتماد کیا اور morning showکرنے کی پشکش کی غزل کو نئے challenges کرنے اور نئے تجربات کرنے کا بچپن سے شوق تھا .لہذا انہوں نے یہ پشکش قبول کرلی ۔وہ تین سال تک ہفتے کے پانج دن اور ڈھایٔ گھنٹے کاlive morning show  باقاعدگی اور کامیابی سے سر انجام دیتی رہی یہ ایک مشکل کام تھا جو اُن قبل کسی نے نہیں کیا مگر غزل نے اپنی محنت سے کر دیکھایا۔

  غزل صدیق دس سال سے کہاں تھی؟

2010 میں غزل اچانک سے غائب ہوگئ ۔دراصل اُن کا بیٹا عایان بڑا ہورہا تھا اور اُسے تعلیم کے سلسلے میں کینیڈا جانا تھا ۔لیکن اکلوتا ہونے کی وجہ سے غزل کو بے حد عزیز تھا لہذا وہ عایان کو اکیلا بیرونی مُلک نہیں بھیجنا چاہتی تھی ۔سو انہوں نے بیٹے کے ساتھ کینیڈا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ اُس کی بہتر پرورش اور تربیت کرسکے غزل کے لیے شاید یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا مگر یہ اُن کی بہترین تربیت کا ثبوت ہے. جس نے اپنا کیریئر چھوڑ کر فیملی کو ترجیع دی ۔ شو بزنس کی دنیا میں بہت سی اداکارئیں اپنےکیریئر  کے لیے سب کچھ قربان کردیتی ہے. مگر غزل نے ایسا نہ کیا وہ گزشتہ 10 سالوں سے اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ کینیڈا میں ہی مُقیم ہے غزل کے شوہر کا تعلق بھی سندھی فیملی سے ہے.

جلد اور بالوں کی حفاظت

آج کل   یوٹیوب چینل میں نظر آرہی ہے ۔چینل پر بھی جلد اور بالوں کے کیئر کی  نئ tips, خوش دل باتیں کرکے مداحوں کو خوش کرتی ہے ۔غزل آج بھی نوجوان خوبصورت نظر آتی ہے غزل بہت ہی خوش قسمت ہے انہوں نے ایک بھر پور  career گزارا جو انُکی بہترین پاک دامنی کا ثبوت ہے .انہوں نے یہ بات ثابت کردی کہ ایک شریف لڑکی بھی اس دنیا میں کا کام کرسکتی ہے دوسری جانب غزل کو ایک کامیاب ازدواجی زندگی بھی مُیسر ہوئ انہوں ایک پیار کرنے والا ہم سفر اور اولادبھی نصیب ہوئ ۔

غزل اب بھی لوگوں کے دلوں میں ماروی کے نام سے زندہ ہے.ڈرامہ سیریل ماروی اداکارہ غزل صدیق  جب بھی ایک کا نام آتا ہے تو دوسرا نام خود بخود ذہین میں اُبھرتا ہے .اس ڈرامہ کی کامیابی کے ساتھ ایک سٹار بن گئ۔مزید اداکاری کے ساتھ ساتھ مارننگ میں میزبان کا رجحان بھی متعارف کروایا ۔وہ انتہی حسین وباوقار لڑکی جس نے اداکاری اور اپنے کردار سے سب کو متاثر کیا۔

ہماری دعا ہے وہ جہاں بھی رہے خوش آباد اور صحت مند رہے۔


Facebook: http://www.facebook.com/ghazalsiddiqu...

 Instagram: http://www.instagram.com/ghazalsiddiq...



کوئی تبصرے نہیں:

Farheen Sharif