Menu

The existence of man is also a part of the universe in urdu

گھر کی چھت

عورت کے مسا ؑل پر بہت بحث بازی ہوئ ہے ۔آج ہم بات کریں گے مردوں کی حیثیت اس معاشرے میں کیا ہے۔ مرد گھر کی چھت کی طرح ہوتے ہیں ۔جو دھوپ چھاؤں سردی گرمی ہر مشکلات خود دیکھتے  ہیں۔



مرد معاشرے کا اہم ستون خوش حال خاندان کا تصّور 

مرد وعورت معاشرے کے دو اہم ستون اور فطرتاً ایک دوسرے کےلیے لازم و ملزوم ہیں ۔خالقِ کا ؑنات نے مردوزن کو الگ الگ جسمانی ساخت اور ظاہری خوبیوں سے نواز کرکارِجہاں میں ایک دوسرے کا دستِ درست بنادیا ۔جس طرح مرد کے  بغیر عورت اور عورت کے بغیر مرد کی زندگی نامکمل ،ادھوری تصّور کی جاتی ہے ،بالکل اسی طرح انسانی معاشرے کی تکمیل اور خوش حال خاندان کا تصّور بھی ان دونوں ہی کے باہمی تعاون اور اشتراک سے مشروط ہے۔معاشرے میں آج بھی کئ خواتین ملازمت کے بجاۓ گھروں میں رہ کر گھریلو امور انجام دیتی ہیں۔تو معاشرے میں کئ مرد گھریلو امور انجام دہی اور خواتین معاشی میدان میں ایک دوسرے کا ہاتھ بٹاتے نظر آتے ہیں

The existence of man is also a part of the universe
existence of man


مرد سرپرستِ اعلٰی:

مرد سرپرستِ اعلٰی کو رحم دلی ،شفت، اور محبت جیسی مثبت  کا ھونا ۔معاملہ فہم ھونے کے ساتھ واقعات اور معاملات کا تجزیہ کر کے فیصلہ کرنے کی اہمیت رکھتا ہے ، اچھی عادات کی بدولت خاندان بھر کے لیے قابلِ تقلید اور خود سے وابستہ تمام افراد سے محبت کرتا ہے۔ دراصل خاندان کے سرپرست ِ اعلٰی کو ایک لیڈر کی طرح کرنا پڑتا ہے ۔ وہ خود سے وابستہ ہر رشتے کو عزّت وتکریم اور گھر کے ہر فرد کو بھر پور زندگی گزارنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے ۔ اس دنیا میں ہر فرد رشتتوں کی ڈور سے بندھا ہےاور یہ ڈور تب ھی مضبوط پاءیدار ہوسکتی ہے کہ جب سربراہ ہر رشتے کو اہمیت و عزّت دے اور اس کا خیال رکھے-

محافظ مرد خواتین کا تحفظ

ہر معاشرے اور خاندان میں مرد کا سب سے اہم کردار محافظ کا ہے۔مردوں کے آہنی اعصاب مضبوط جسمانی ساخت کی بنیاد پر توقع کی جاتی ہے کہ وہ عورت کی نسبت خطرات سے نمٹنے کی ذیادہ صلاحیت رکھتے ہیں ۔زمانہؑ قدیم میں بھی جنگ و جدل ،شکار براۓ خوراک اور مہلک جنگلی جانوروں سے قبیلوں اور خاندانوں کو بچانے جیسے مشکل کام مردوں ہی کے سپرد تھے ۔آج بھی باپ ،بھائ ،شوہر  کی موجوگی گھر کے اندر اور باہر خواتین کو تحفظ کا احساس دلاتی ہیں۔ مرد ہر رشتے کا احترام کرنا  خاص طور پر بچّوں ،خواتین اور ضعیوں سے حسنِ سلوک کی تلقین  کرتا ہے۔

معاشی سرپرست:

خاندان کی مالی کفالت کی بنیادی ذمّے داری بھی مردوں ہی عاءدہوتی ہے اور ان کا فرض بنتا ہے کہ بحیثیت باپ یا شوہر خاندان  کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنی تمام تر محنت اور ذہانت بروۓ کار لاؑیں امریکا جیسی  ترقّی یافتہ ملک میں بھی گھر کے خرچے کا بڑا حصّہ پورا کرنے کی ذمے داری مرد ہی پر عا ؑد ہوتی ہے۔ معاشرتی روایات میں اگر مرد کو معاشی ضرورت پوری کرنے کی ذمّے داری سونپی گئ ہے تو گھر کے دیگر افراد کو بھی اسراف سے اجتناب اور میانہ روی کا حکم دیا گیا ۔

مذہبی قیادت  بحیثیت مرد

ہمارے مذ ہب  میں مرد وعورت میں بحیثیت انسان کوئ فرق نہیں ۔دونوں کا مقام اور مرتبہ برابر ہے۔ تاہم ،جسمانی ساخت کی بنیاد  پر دونوں کے فراؑض الگ الگ ہیں ۔اسلام میں اذان ، امامت اور مساجد میں خطبات وغیرہ  کی ذمے داری مردوں کو سونپی گئ ۔اگرچہ خواتین بھی دینی مدارس  محافل میں دین کی ترویج اور اصلاح ِطمعاشرہ کا کام بخوبی انجام دے رہی ہیں۔

مردوں کے  ایثار  

مردوں کے ایثار کے جذبے شاید وہ اہمیت نہیں ملی ، جو ملنی چاہیے۔ حالاں کہ خاندان کا ایک مثالی سربراہ خواہ باپ ہو یا بھائ یا شوہر ، خود سے وابستہ افراد کی معاشی ذمے داریاں پوری کرنے کے لیے حالات کی چکی میں پس کر اپنی توانائیاں کھو بیٹھتا ہے، یہاں تک کہ کئ مرد  اپنی فرصت کے اوقات بھی اہلِ خانہ کے لیے کمانے میں گزار دیتے ہیں نیز، پردیس  جاکر اپنوں سے دوری کا کرب بھی سہتے ہیں ،بات صرف یہ ہے کہ  مردوں کے مثبت رویّے  نمایاں نہیں کیے جاتے وگرنہ تو وجودِ مرد بھی اسی کاؑؑؑنات کا ایک اہم ،انمول حصّہ ہے 



کوئی تبصرے نہیں:

Farheen Sharif