Menu

Amazing Anonymous Uses Rice

Amazing Anonymous Uses  Rice
Amazing Anonymous Uses  Rice

 


چاولوں کے حیرت انگیز گمنام طریقہ اور استعمال

چاول تو ہر ایک کی پسندیدہ غزا ہوتی ہے۔ اب بریانی کی شکل میں ہو یا پلاؤ یا سادہ چاول جو دال یا کسی سالن کے ساتھ کھائے جائیں مگر آپ کو معلوم ہے کہ یہ بظاہر معمولی نظر آنے والے دانے کیا کچھ کرسکتے ہیں ؟ مشکل سوال ہے؟ در حقیقت چاول آپ کے برتنوں کو چمکا سکتے ہیں پٹھوں کا درد دور کر سکتے ہیں اوربات یہاں ختم نہیں ہوتی .درحیقیت چاولوں سے آپ بہت کچھ کرسکتے ہیں۔جس کا تصور تک بھی آپ نے کبھی کیا ہوگا۔ تو ایسے ہی چند طریقے جانے جنکو استعمال کر کے آپ چاول سے جادو جیسا کمال کر سکتے ہیں۔

  • گرینڈر کی صفائی

ایک گندا گرینڈر آپ کے مصالحوں یا کھانے کا زائقہ بھی خراب کر سکتا ہے تو اگر آپ اس کو صاف کرنا چاہیے تو ایک یا دو چمچے کچے چاول اس میں ڈال دیں اور پھر گرینڈر کو چلا کے انہیں پیس لیں یہ چاول گرینڈر میں موجود ہر طرح کے کے چکنے مواد کو چوس لیں جبکہ بلیڈ کو بھی تیز کردیں

چاول پیسنے کے بعد اس کو دھولیں اور آپ کا گرینڈر صاف ہوجائے گا

  • گرم پٹی تیار کریں

جوڑوں یا پٹھوں پر درد کا علاج آپ کی یہ گھریلو ساختہ گرم پٹی کرسکتی ہے ۔ سب سے پہلے آپ کو ایک صاف جراب چاولوں سے بھر دیں تاہم اتنی جگہ چھوڑ دیں کہ وہ آسانی سے اوپر نیچے ہوسکیں اب اسے مائکروویو میں ایک منٹ کے لیے گرم کرلیں اب اس کو آرام سے گرم پٹی کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں اور اسی طرح برف کی ٹکور کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے بس گرم کرنے کے بچائے 30 سے 45 منٹ تک فریزر میں رکھ کر استعمال کریں

  • گیلی الیکڑونکس ڈیوائسز:

آپ کا موبائل فون کسی وجہ سے گیلا ہوگیا تو پریشان مت ہو ۔موبائل کی بیڑی نکالیں اور موبائل کو کچے چاولوں کے ایک container میں موبائل ڈال کر ایک رات کےلیے چاولوں میں رہنے دیں چاول تمام نمی چوس لیے گا[اپنی ڈیوائس کو ہیئر ڈراِئر یا کسی اور طریقے سے گرم کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس سے اندر کے پُرزے پگھلنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے]

  • اوزاروں کا زنگ سے نچائیں

دھاتی اوزاروں میں اکثر زنگ لگ جاتا ہے جسکی وجہ سے آکسیجن اور نمی میں طویل وقت تک رہنا ہوتا ہے تاہم اس سے بچنے کےلیے کچے چاولوں کی کچھ مقدار اپنے ٹول بکس میں ڈال دیں چاول ہوا میں موجود نمی کو اپنے اندر جزب کر لیتے ہیں اس طرح اوزار خشک اور زنگ سے پاک رہتے ہیں

  • شیشے کی بوتلیں اور گلدان صاف کریں

پتلی گردن والے گلدان کو صاف کرنا انتہائی مشکل کام ہے تاہم یہاں بھی چاول مدد کر سکتے ہیں کچھ مقدار میں کچے چاول گلدان یا بوتل میں ڈال دیں اور پھر اس میں معمولی مقدار میں سرف اور پانی شامل کرکے اچھی طرح ہلائیں ۔چاول بوتل کی تہہ میں موجود میل کو صاف کردیں گا

  • چاولوں سے بالوں میں جان ڈالیں

ایک چمچہ چاول کودو گلاس پانی میں  خوب اچھی طرح پکا لیں جب چاول خوب پک جائے تو اس کو چھان لیں اب جو چاول کا پانی ہے اس کو دو حصوں میں تقسیم کرلیں ایک حصے میں تیل ڈالیں  [ جو آپ کو پسند ہو یا جو آپ کے بالوں کے لیے اچھا ہو] اور بالوں کی مالش کریں 2گھنٹے تک چالوں والا تیل بالوں رہنے ہیں ۔اب چاول کے پانی کے دوسرے حصے میں شمپو ڈال کر سر دھولیں۔

  • چاولوں سے چہرے کا نکھار,

ایک چمچہ چاول کا پکا کر اچھی طرح چمچے کی مدد سے میش کر لیں۔ اب اس چاول کے پیسٹ میں شہید ،لیموں اور دھی تھوڑی تھوڑی مقدار میں ڈال کر مکس کریں اور چہرے پر ماسک کی طرح لیب دیں آدھے گھنٹے کے بعد ڈھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔

Amazing Anonymous Uses  Rice
Amazing Anonymous Uses  Rice







کوئی تبصرے نہیں:

Farheen Sharif